اسلام آباد (اردو ٹائمز) اسکالرشپ پر بیرون ملک جاکر فرار ہونے والوں کیخلاف ایف آئی آر درج کی جائیں، جنید اکبر

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی)کے اجلاس کے دوران غیر ملکی اسکالرشپس کے مفرور اسکالرز سے 1.5 ارب روپے واپس نہ لیے جانے کا انکشاف ہوا جب کہ چیئرمین جنید اکبر نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو بھگوڑے اسکالرز کے خلاف ایف آئی آرز کرانے کی ہدایت کردی۔
قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی سربراہی میں ہوا، اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں امریکا کے فل برائٹ اسکالرشپ میں 92 میں سے 89 کینسل کیے جانے کا انکشاف ہوا، شاہدہ اختر نے کہا کہ کیا ایسے لوگوں کے پاسپورٹ کینسل نہیں ہوسکتے، کمیٹی چیئرمین جنید اختر نے کہا کہ ایسے لوگوں کے شناختی کارڈ وغیرہ بھی بلاک ہونے چاہئے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی نے کہا کہ بھگوڑے اسکالرز کی تعداد 96 ہے، کچھ کیس عدالتوں میں بھی ہیں، کافی اسکالرز سے 80 کروڑ کے قریب جرمانے کی رقم واپس لے لی گئی ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ اس سارے معاملے کا مستقل حل ہونا چاہیے کہ قومی پیسہ ایسے لوگوں پر نہ خرچ ہو جو پاکستان واپس نہ آئے، ایچ ای سی کو اس مسئلے کا سوچنا چاہیے۔جنید اکبر نے کہا کہ ایچ ای سی ایسے لوگوں کے خلاف ایف آئی آرز کروائے، سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ یہ بہت شرمناک ہے کہ ملک کا پیسہ استعمال کررہے واپس نہیں آتے۔جنید اکبر نے کہا کہ اگر عدالتوں سے ریکوری ہورہی ہے تو اس کا بھی تخمینہ لگایا جائے، اس پر ایچ ای سی کا خرچہ کون پورا کرے گا۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download