اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایران نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے ایرانی فوج نے اس کا بدلہ لینے کا اعلان کیاہے سپریم لیڈر کی شہادت ان کے دفتر میں ہوئی واضح رہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی بیٹی، داماد، بہو اور نواسی بھی جاں بحق ہو ہے ہیں۔ 1939ء میں مشہد میں پیدا ہونے والے خامنہ ای نے 86 برس کی عمر پائی اور اپنی زندگی کا بڑا حصہ دینی تعلیم، انقلابی جدوجہد اور ریاستی قیادت کے لئے وقف کئے رکھا۔ آیت اللہ علی خامنہ ای محض ایک سیاسی قائد نہیں بلکہ ایک نظریاتی اور روحانی عہد کی علامت بھی تھے۔ وہ انقلابِ ایران کے بانی روح اللہ خمینی کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے اور شاہی آمریت کے خلاف جدوجہد میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ 1989ء میں روح اللہ خمینی کے وصال کے بعد جب انقلاب کی امامت کی امانت ان کے سپرد ہوئی تو انہوں نے خود کو اس امانت کا امین اور دیانت دار نگہبان ثابت کرنے کی کوشش کی اور اپنی شہادت تک ایران کے سپریم لیڈر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے۔ ایرانی جنرل اسٹاف نے کہاہے کہ امریکا اور اسرائیل کو پچھتانے پر مجبور کر دیں گے دشمنوں کے ہتھیار ڈالنے تک خامنہ ای کی راہ پر گامزن رہیں گے۔سپریم لیڈر کی شہادت پر ملک بھر میں سات روزہ تعطیل اور 40 دن کے سوگ کا اعلان کیا ہےمشرق وسطیٰ کی صورت حال پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے
پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تشویش ہے، عالمی قوانین کی ہر صورت پاسداری کرنی چاہیے، ایران پر حملہ اس وقت کیا گیا جب سفارتی کوششیں جاری تھیں، فریقین سے صبر و تحمل کی اپیل کرتے ہیں, مزید کہا کہ اس عمل سے پورے خطے میں امن و سلامتی متاثر ہوتی ہے، ایران میں طلبہ سمیت شہریوں کی اموات پر افسوس ہے، سعودی عرب، یو اے ای، بحرین، قطر پر حملے بھی قابلِ مذمت ہیں۔سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں ایرانی مندوب سعید ایروانی نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل زبردستی ایرانی حکومت بدلنا چاہتے ہیں،ایران کی سلامتی اور خود مختاری پر حملہ کیا گیا ایران نے جو کچھ بھی کیا اپنے دفاع میں کیا، امریکا اور اسرائیل کے حملے میں عام شہری مارے گئے، بے گناہ افراد کے قتل کے ذمے دار امریکا اور اسرائیل ہیں ہ ایران نے ہمیشہ سفارت کاری کا راستہ اپنایا، کسی کے دباؤ میں مذاکرات نہیں کریں گے، ایران پڑوسی ممالک کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے، پڑوسی ممالک میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا، سعودی عرب، پاکستان، روس اور چین کی مذمت کو سراہتے ہیں۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ عالمی امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں، اقوام متحدہ کا چارٹر تمام رکن ممالک کی سکیورٹی کی ضمانت دیتا ہے عالمی قانون کی ہمیشہ پاسداری کی جانی چاہیے ایران کے 20 شہروں پر حملہ ہوا ہے، ایران پر امریکی اور اسرائیلی جارحیت قابل مذمت ہے، روسی مندوب نے کہا کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے افسوسناک ہیں، ایران کیخلاف امریکی الزامات بے بنیاد ہیں، امریکا اور اسرائیل نے ایران کی سول نیو کلیئر تنصیبات کو نشانہ بنایا، ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کوشش کی گئی امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کو جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا ایران میں 200 سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔ فرانسیسی مندوب کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کشیدگی ختم کرنے کا مطالبہ کرے، ایران بیلسٹک میزائل پروگرام پر مذاکرات کرے، اور اپنی عالمی ذمہ داریاں پوری کرے، ایران خطے میں عدم استحکام کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔ امریکی مندوب نے کہا کہ مذاکرات کے باوجود ایران نے یورینیم کی افزودگی نہیں روکی، ایران نے اپنے جوہری عزائم ترک نہیں کیے، ایران نے اقوام متحدہ کی قراردادوں سے انحراف کیا، ایران کے اقدامات خطے کی سلامتی اور استحکام کیلئے خطرہ تھے, ایران کیخلاف آپریشن کا مقصد جوہری پروگرام کو ختم کرنا ہے، کوشش ہے ایرانی حکومت دنیا کیلئے خطرہ نہ بنے۔ ایرانی صدرنے بھی خامنہ ای کے قتل کا جواب دینے کا عہد کیاہے ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے خامنہ ای کے قتل کو “ایک عظیم جرم” قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے ان کا کہنا تھا کہ “یہ عظیم جرم کبھی لا جواب نہیں رہے گا اور عالم اسلام اور شیعیت کی تاریخ میں ایک نیا صفحہ پلٹ دے گا اور امریکی صیہونی ظلم و جبر اور جرائم کو مٹا دے گا”ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ایرانی عوام کے دل جلائے، ہم بھی ان کے دل جلائیں گے علی لاریجانی نے انٹرویو میں امریکا اور اسرائیل کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں ممالک نے ایرانی عوام کے دل جلائے ہیں، جس کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور ہم بھی ان کے دل جلائیں گے۔ایرانی سپریم لیڈر پر ہونے والے حملے کو علی لاریجانی نے انتہائی تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک عظیم شخصیت کی شہادت نے پوری ایرانی قوم کے دل زخمی کر دیئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا اور اسرائیل دراصل ایران کو تقسیم کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں تاکہ ملک کو کمزور کیا جا سکے مزید کہنا تھا کہ ایرانی قوم ایک باشعور قوم ہے اور وہ اس مشکل وقت سے نکلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ دشمن اپنی سازشوں میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکے گا ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ان کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک خصوصی پیغام جاری کر دیا گیا ہے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک یادگار تصویر شیئر کی گئی ہے، جس کے کیپشن میں “بسم اللہ الرحمن الرحیم” تحریر کیا گیا ہےاس پوسٹ میں سورہ الاحزاب کی آیت نمبر 23 کا حوالہ بھی دیا گیا ہے، جس کا ترجمہ ہے، مومنوں میں ایسے مرد بھی ہیں جنہوں نے اللہ سے کیا ہوا اپنا عہد سچ کر دکھایا، پھر ان میں سے کچھ وہ ہیں جنہوں نے اپنی نذر پوری کر لی اور کچھ وہ ہیں جو انتظار کر رہے ہیں، اور انہوں نے (اپنے عزم میں) ذرہ برابر تبدیلی نہیں کی۔واضح رہے کہ ایرانی سرکاری میڈیا نے آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے جس کے بعد ملک بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے اس حملے میں ان کی صاحبزادی، داماد اور نواسہ بھی شہید ہوئے ہیں۔گزشتہ روز ایران پر ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملے کے خلاف کراچی میں مظاہرین نے امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی جس دوران جھڑپوں میں 9افراد جاں بحق ہوگئے۔