اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی کی ایئر یونیورسٹی کے کمیونیکیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز کے طلباء کے ساتھ ملاقات۔ طلباء نے مطالعاتی دورے میں اسلام آباد پولیس کے جدید پولیسنگ نظام

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی کی ایئر یونیورسٹی کے کمیونیکیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز کے طلباء کے ساتھ ملاقات۔ طلباء نے مطالعاتی دورے میں اسلام آباد پولیس کے جدید پولیسنگ نظام، پبلک فرینڈلی پولیسنگ اور کمیونٹی پولیسنگ کے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق ایئر یونیورسٹی کے شعبہ کمیونیکیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز کے طلباءو طالبات نے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد کا مطالعاتی دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسلام آباد پولیس کے جدید پولیسنگ نظام، پبلک فرینڈلی پولیسنگ اور کمیونٹی پولیسنگ کے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا۔مطالعاتی دورے کے دوران وفد نے آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر طلباءو طالبات کو اسلام آباد پولیس کے جدید اقدامات، شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، موثر عوامی رابطہ کاری اور سیف سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آئی جی اسلام آباد نے طلباءو طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال، بہتر کمیونیکیشن اور عوامی رابطہ کاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ جدید پولیسنگ میں ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ موثر ابلاغ اور عوام کے ساتھ مضبوط رابطہ کلیدی حیثیت رکھتا ہے، جس سے شہریوں کو بہتر اور بروقت خدمات فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے۔طلباءو طالبات نے اسلام آباد پولیس کے جدید اقدامات، ٹیکنالوجی کے استعمال، کمیونٹی پولیسنگ اور سیف سٹی پراجیکٹ میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا اور مختلف امور کے بارے میں سوالات بھی کیے۔ دورے کا مقصد طلباءکو عملی پولیسنگ، جدید ٹیکنالوجی اور پولیس و عوام کے درمیان موثر رابطہ کاری کے حوالے سے عملی آگاہی فراہم کرنا تھا۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download