اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کا تھانہ مارگلہ اور پولیس خدمت مرکز ایف سکس کا دورہ

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کا تھانہ مارگلہ اور پولیس خدمت مرکز ایف سکس کا دورہ۔آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران کو شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور موثر سروس ڈیلیوری کی ہدایت کی ۔آئی جی اسلام آباد نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و جوانوں میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں ، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و جوانوں کو سنٹرل پولیس آفس مدعو کیا اور ان کی نمایاں کارکردگی، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد سے نوازا۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ محنت، لگن اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض کی انجام دہی محکمہ پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔بعد ازاں آئی جی اسلام آباد نے تھانہ مارگلہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سکیورٹی انتظامات، پولیسنگ کے امور اور شہریوں کے لیے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ایس آئی پی ایس (SIPS) پروٹوکولز کے تحت تھانے میں جاری اقدامات کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران سے مختلف امور پر بریفنگ حاصل کی۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور شہریوں سے براہِ راست گفتگو کرتے ہوئے ان کے مسائل سنے۔ آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کا بروقت ازالہ، موثر سروس ڈیلیوری اور بہتر پولیس سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔آئی جی اسلام آباد نے پولیس خدمت مرکز ایف سکس کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، سروس ڈیلیوری اور مرکز کے انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مرکز میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کو بروقت، شفاف اور معیاری خدمات فراہم کی جائیں اور عوامی سہولت کو ہر صورت ترجیح دی جائے۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی سے پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید بہتری اور محکمانہ کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ انہیں سہل، موثر اور معیاری پولیس خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download