اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئینی ترامیم کل سینیٹ میں پیش کردی جائیں گی، سینیٹر عرفان صدیقی

Share

اسلام آباد (سب نیوز )حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے کو حتمی شکل دینیکیلئے کوششیں مزید تیز کردیں، وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان صدر میں صدر مملکت آصف زرداری کی ملاقات کی ہے۔ حکومتی سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کل سینیٹ میں پیش کردی جائے گی۔

پارلیمنٹ ہا ئو س میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں عرفان صدیقی نے کہا کہ اعظم نذیرتارڑ اور کامران مرتضی نے خصوصی کمیٹی اجلاس میں مجوزہ آئینی ترامیم کے مسودے پر بریفنگ کے دوران یہ امکان ظاہرکیا ہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم پراسی سے نوے فیصدکام ہوگیا، کل انشااللہ ترامیم سینیٹ میں پیش کردی جائیں گی۔ دوسری جانب مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کو حتمی شکل دینے کے لیے حکومتی کوششوں میں تیزی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان صدر میں صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سمیت اتحادی سینیٹرز نے شرکت کی۔اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان سے ڈان نیوز نے سوال کیا کہ آئینی بنچ بنوا رہے ہیں یا آئینی عدالت؟ ایمل ولی نے تصدیق کی کہ آئینی بنچ پر اتفاق ہوا ہے،لیکن ان کی رائے ابھی بھی آئینی عدالت ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت گزشتہ ماہ سے ایک اہم آئینی ترمیم کی منظوری کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے، 16 ستمبر کو آئین میں 26ویں ترمیم کے حوالے سے اتفاق رائے نہ ہونے اور حکومت کو درکار دو تہائی اکثریت حاصل نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا تھا۔ کئی دن کی کوششوں کے باوجود بھی آئینی پیکج پر اپوزیشن بالخصوص مولانا فضل الرحمن کو منانے میں ناکامی کے بعد ترمیم کی منظوری غیر معینہ مدت تک مخر کر دی گئی تھی۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download