اسلام آباد(اردو ٹائمز) اتحادی حکومت کے اقدامات سے روپیہ مستحکم اور معیشت بہتر ہورہی ہے: اسحاق ڈار

Share

سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے اتحادی حکومت کے دور رس اقدامات کی وجہ سے ملکی معیشت بہتر اور پاکستانی روپیہ مستحکم ہو رہا ہے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی جس میں ملک کی معیشت اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا اسحاق ڈار نے ہر مشکل وقت میں ملک کی معیشت کو سنبھالا اور صحیح ڈگر پر ڈالا، اسحاق ڈار نے ایٹمی دھماکوں کے بعد معاشی پابندیوں کے باوجود معیشت کو گرداب سے نکالا تھا، ماضی قریب میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے اسحاق ڈار کی نواز شریف اور ان کی ٹیم کے ساتھ کوششیں کامیاب رہیں۔

بلیغ الرحمان کا کہنا تھا نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی عوام کے لیے امید کی کرن ہے، تاریخ گواہ ہے نواز شریف نے ہمیشہ ملک کی خدمت کی ہے، نواز شریف کے ادوار میں ملک نے بے پناہ ترقی کی، ملک بھر میں موٹر ویز کے جال بچھے، اسپتال اور یونیورسٹیاں بنیں۔

اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا تھا گزشتہ اتحادی حکومت کے دور رس اقدامات کی وجہ سے آج ملک کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہو رہا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آ رہے ہیں، عوام کو نواز شریف سے بہت زیادہ امیدیں ہیں

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download