اسلام آباد(اردو ٹائمز)مولانا فضل الرحمان نے طالبان سربراہ ملا ہیبت اللہ سے ملاقات کی تصدیق کردی

Share

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ سے ملاقات کی تصدیق کردی اور کہا کہ افغانستان دورے کا اہم مقصد یہ تھا کہ باہمی افہام و تفہیم سے مسائل حل کیے جائیں، ملا ہیبت اللہ کی زبردست حمایت حاصل ہوئی جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔

دورہ افغانستان کے دوران افغانستان کے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امارت اسلامیہ اور طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملا ہیبت اللہ کی زبردست حمایت حاصل ہوئی جس پر ان کا شکر گذار ہوں، دورے کا اہم مقصد یہ تھا کہ باہمی افہام و تفہیم سے مسائل حل کیے جائیں، الحمد للہ دورے کے مقاصد میں کامیابی ہوئی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملا ہیبت اللہ کے ساتھ ملاقات بڑی مثبت ہوئی ہے، اس تاثر کو سختی سے رد کرتا ہوں کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف ہے، ہمارے دورے کا مقصد ہی یہیں ہے کہ دونوں ممالک مل کر چلیں۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ امارت اسلامی کے قیام کے بعد یہ ہمارہ افغانستان کا پہلا سفر ہے، اب دونوں ممالک مل بیٹھ کر تمام مسائل کا حل نکالیں گے، دونوں ممالک کی بنیادی ضرورت تجارت ہے، پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کے ساتھ بندھے ہوئے ہیں، پاکستانی قوم کی جانب سے محبت کا پیغام لیکر افغانستان آیا ہوں، پرانی ناراضگیاں ختم کرکے اب ہم نے آگے بڑھنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان مہاجرین کے خیر خواہ ہے مگر جس طریقے سے نکالا گیا تو مہاجرین کو اس پر کچھ تحفظات تھے، میں نے اور میری جماعت نے افغان مہاجرین کو پاکستان میں پاکستانی قوم کا مہمان قرار دیا، افغان مہاجرین ہمارے مہمان ہے اور ہم انکی قدر اور عزت کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ٹی ٹی پی کا مسئلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، دونوں ممالک اس معاملے میں بڑے سنجیدہ ہے، ہم افغانستان کے داخلی معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کریں گے، اس دورے کی دعوت ہر امارت اسلامی حکومت کا مشکور ہوں۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download