اسلام آباد(اردو ٹائمز)قائد اعظم یونیورسٹی سنڈیکیٹ اجلاس میں چیف جسٹس کی شرکت، طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ

Share

اسلام آباد کی قائد اعظم یونیورسٹی سنڈیکیٹ اجلاس میں طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ کرلیا گیا اور قواعد طے کرنے کے لیے کمیٹی قائم کی گئی ہے۔قائد اعظم یونیورسٹی سنڈیکیٹ اجلاس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے بحثیت رکن شرکت کی۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسی وائس چانسلر پروفیسر نیاز کی زیر صدارت اجلاس میں شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے یونیورسٹی میں طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری تعلیم وسیم اجمل کی سربراہی میں طلبہ یونین کے لیے قواعد طے کرنے کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ چیف جسٹس نے یونیورسٹی میں اسلحہ بردار پولیس، رینجرز اور سکیورٹی کی موجودگی پر ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ یونیورسٹی کو اسلحہ و منشیات سے پاک رکھیں۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ یونین غیر جماعتی ہو، فرقہ واریت، لسانی تقسیم سے پاک ہو، قائداعظم یونیورسٹی کے پہلے قانون میں یونین موجود تھی، جنرل ضیا الحق کے مارشل لا کے پہلے حکم میں یونیورسٹی یونین ختم کی گئی۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download