LOADING

Type to search

پاکستان

ہری پور (اردو ٹائمز) ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کی زیرِ صدارت محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے سینئر پولیس افسران کا اہم اجلاس۔ محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں صبر، برداشت، اخوت، اتحاد اور قربانی کا درس دیتا ہے

Share

ہری پور (اردو ٹائمز) ڈی پی او تمام جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے گی۔ ڈی پی او ہری پور
اجلاس میں ایس پی انویسٹی گیشن شبیر حسین شاہ، ڈی ایس پی خانپور راجہ محمد بشیر، ڈی ایس پی سٹی سعید یدون، ڈی ایس پی سپیشل برانچ فہیم شاہ، ڈی ایس پی صدر محمد عارف، ڈی ایس پی ٹریفک وحید خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر محمد تنویر، آر آئی پولیس لائن، انسپکٹر ہارون خان، ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجاز علی، ایس ایچ او تھانہ ٹی آئی پی رضوان خان، انچارج ٹریفک وارڈن ہری پور نوازش خان، انچارج آرگنائزڈ کرائم یونٹ سعید شاہ، انچارج ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچ، ریڈر، انچارج آئی ٹی اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ضلع بھر کے جلوسوں، مجالس کے لیے جامع سکیورٹی پلان پر تفصیلی غور کیا گیا۔
ڈی پی او ہری پور نے ہدایت کی کہ تمام جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے گی۔ جب کہ تمام تر سکیورٹی انتظامات کی براہ راست نگرانی کے لیے کنٹرول روم قائم کیا جائے جو 24 گھنٹے نگرانی کرے گا ۔جلوس سے قبل روٹس کی بم ڈسپوزبل یونٹ سے کلیئر کیا جائے اور جلوس کے اطراف میں اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے جائیں ۔
انہوں نےتمام افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوان الرٹ رہ کرڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں۔
ضلع کے داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی،مشکوک افراد کے خلاف کاروائی ، ٹریفک کی روانی اور جلوسوں کے روٹس پر فول پروف انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
ڈی پی او ہری پور نے کہا کہ کسی بھی فرد کو کسی دوسرے مسلک، فرقے کی دل آزاری، توہین یا اشتعال انگیزی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔کسی کو بھی حدود سے تجاوز کی اجازت ہر گز نہیں دی جاتی ۔ سوشل میڈیا کا منفی، اشتعال انگیز، فرقہ وارانہ، نفرت انگیز یا قانون کے منافی استعمال کرنے والوں کے خلاف تعزیراتِ پاکستان، ٹیلی گراف ایکٹ اور سائبر کرائم قوانین کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X