ہری پور (اردو ٹائمز) ہری پور گرج چمک آندھی طوفان تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی وجہ سے ندی نالوں اور سرائے صالح دوڑ میں دیکھتے ہی دیکھتے پانی کا بہاؤ اتنی تیزی سے ہو گیا ، جسمیں 10 سے 12 افراد پھنس گئے، ریسکیو 1122 کا کامیاب آپریشن
Share
ہری پور (اردو ٹائمز) ہری پور گرج چمک آندھی طوفان تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی وجہ سے ندی نالوں اور سرائے صالح دوڑ میں دیکھتے ہی دیکھتے پانی کا بہاؤ اتنی تیزی سے ہو گیا ، جسمیں 10 سے 12 افراد پھنس گئے، ریسکیو 1122 کا کامیاب آپریشن ،
سرائے صالح دوڑ (ندی) میں اچانک برساتی پانی آنے کے نتیجے میں 10 سے 12 افراد ندی کے درمیان میں پھنس گئے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظاہر میاں کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کی خصوصی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور پھنسے ہوئے افراد کو بچانے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔
ریسکیو ٹیم نے انتھک کوشش کے بعد تمام افراد کو بحفاظت پانی سے نکال لیا۔



