LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس کا انعقاد

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس کا انعقاد ۔آئی جی اسلام آباد نے پولیس فورس کے انتظامی و مالیاتی امور، لاجسٹک سپورٹ کے لیے بجٹ کی فراہمی اور جیل خانہ جات کے فنڈز کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ انہوں نے سینئر پولیس افسران کو تمام وسائل کے شفاف اور بہترین استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق، اے آئی جی لاجسٹکس عبد الحق عمرانی، ایس ایس پی پرزنز علی اکبر اور اکاونٹس آفیسر نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد پولیس کے انتظامی، مالیاتی اور لاجسٹک امور، بجٹ کے موثر استعمال اور جیل خانہ جات کے فنڈز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے دستیاب وسائل اور سرکاری فنڈز کے شفاف، موثر اور میرٹ پر مبنی استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے پولیس فورس کی استعداد کار میں اضافے اور فیلڈ افسران کو درپیش مسائل کے بروقت حل کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔مزید برآں آئی جی اسلام آباد نے سینئر پولیس افسران کے ہمراہ ہونڈا اور سوزوکی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی، جس میں پولیس فورس کے لیے جدید ٹرانسپورٹ، سمارٹ موبیلیٹی سلوشنز اور لاجسٹک سپورٹ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک منصوبوں کے لیے قابلِ عمل تجاویز مرتب کی جائیں تاکہ گشت اور رسپانس سسٹم کو مزید موثر بنایا جا سکے۔بعد ازاں آئی جی اسلام آباد نے ڈی جی سیف سٹی/ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ کے ساتھ اجلاس میں ٹریفک مینجمنٹ، سیف سٹی منصوبوں، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور عوامی خدمت کے معیار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شہریوں کو بروقت سہولیات کی فراہمی، ٹریفک کی روانی میں بہتری، حادثات کی روک تھام اور سیف سٹی کی موثر مانیٹرنگ کے لیے مربوط اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔دریں اثناءآئی جی اسلام آباد نے اے آئی جی لیگل طاہر کاظم اور ڈائریکٹر آئی ٹی پی ایف ایم عائشہ جمیل سے بھی ملاقات کی، جس میں قانونی امور، ادارہ جاتی اصلاحات، ڈیجیٹلائزیشن اور گورننس کے نظام میں بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے زیر التواءمعاملات کو جلد نمٹانے، جدید آئی ٹی سسٹمز کے فروغ اور ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری احکامات جاری کیے۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ عوام دوست پولیسنگ، شفافیت، پیشہ ورانہ مہارت اور جوابدہی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بہترین اور معیاری پولیس سروسز فراہم کی جا سکیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X