LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (اردو ٹائمز) 60بال پر 200رنز‘ بلال ملک نے ٹیپ بال کرکٹ کی نئی تاریخ رقم کردی

Share

راولپنڈی (اردو ٹائمز) راولپنڈی کے سٹار بیٹسمین بلال احمد ملک نے ٹیپ بال کرکٹ کی تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 60بال پر ڈبل سنچری بنا ڈالی۔ وہ اس سے قبل بھی ہارڈ بال اور ٹیپ بال ٹورنامنٹس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں۔ راولپنڈی اسلام آباد سمیت آزاد کشمیر‘ مری اور لاہور تک جا کر نمایاں کرکٹ ٹورنامنٹس میں حصہ لیتے رہتے ہیں۔ گزشتہ روز کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں علاقہ کی چھ ٹیموں نے شرکت کی۔ اس موقع پر دھمیال ایگلز کے ممتاز وکٹ کیپر بیٹسمین بلال ملک نے دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے صرف 60بال پر ڈبل سنچری سکور کی۔ انکی اننگز میں 26چھکے اور 4چوکے شامل تھے۔ یاد رہے اس سےقبل پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ کے زیراہتمام راولپنڈی فلیش مین کے سامنے کرکٹ گرائونڈ جو آجکل آرمی گرائونڈ سے یاد کیا جاتا ہے میں بھی بلال ملک نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیسٹ بیٹسمین کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ منیجر پی سی بی نے تقسیم انعامات تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلال ملک کو پی سی بی اکیڈمی میں لے جانے اور قومی سطح کے مقابلوں میں شامل کرنے کا عندیہ دیا تھا لیکن تاحال اس وعدے کو ایفا نہیں کیا جا سکا۔ راولپنڈی اسلام آباد کے کرکٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ بلال ملک جیسے کھلاڑیوں کو اگر موقع دیا جائے تو وہ پی ایس ایل سمیت قومی کرکٹ میں جارحانہ بیٹنگ سے ایک نئی تاریخ بنا سکتے ہیں۔ادہر کھلاڑیوں نے شکوہ کیا ہے کہ اوپن ٹرائلز کے نام پر اصل کھلاڑیوں کو ٹرائلز میں شامل تک نہیں کیا جاتا۔ اگر اوپن ٹرائلز ہوں تو راولپنڈی اسلام آباد سے بھی وسیم اکرم‘ وقار یونس‘ انضمام الحق‘ عاقب جاوید جیسے سٹارز سامنے آ سکتے ہیں۔ یاد رہے بلال ملک راولپنڈی کے سینئر صحافی ڈاکٹر افضال ملک جو خود بھی جنگ سٹارز کے مرکزی بیٹسمین رہے ہیں کے بیٹے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X