اسلام آباد(اردو ٹائمز) چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت ،سینئرسپیشل مجسٹریٹ سردار آصف کا روشن پاکستان ہاؤسنگ سوسائٹی کو اربوں روپے کا حتمی نوٹس
Share

چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر روشن پاکستان ہاوسنگ سوسائٹی کو سی ڈے اے اراضی 270 کنال جو کہ پارک , قبرستان ٫ پلے گراونڈ اور دیگر کے لیے مختص کی گئی جگہ پر بغیر اجازت سی ڈی اے کے اور LOP کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈویلپمنٹ کر کے پلاٹ فروخت کرنے پر سی ڈی اے پلاننگ ونگ کی طرف سے بھجوانے گئے مقدمہ پر سینئر سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے 2.70 ارب کا حتمی نوٹس جاری کر دیا اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ نہ لگانے پر اور گندہ پانی ماڑے ڈیم میں پھینکنے کے جرم میں عرفان روہیجو کو بھی نوٹس جاری کر دیا کہ اگر وہ 12 جون 2024 کو عدالت میں نہ پیش ہوئے تو ان کا شناختی کارڈ بلاک کروا دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سینئر سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے نا جائز ہاوسنگ سوسائٹی غوری ٹاؤن کے مالک چوہدری عثمان کو 2.50 ارب جرمانہ اور تین سال کی قید با مشقت سناتے ہوئے اڈیالہ جیل بھجوایا تھا اور معروف بیکری تہزیب کو بھی صفائی کا معیار بہتر نہ ہونے پر سیل کیا تھا۔