LOADING

Type to search

Uncategorized پاکستان

اسلام آباد(اردو ٹائمز) سی ڈی اے مزدور یونین ہی ملازمین کی نمائندہ تنظیم ہے جوملازمین کی بلاتفریق خدمت کررہی ہے۔ چوہدری محمد یٰسین

Share

سی ڈی اے مزدور یونین ہی ملازمین کی نمائندہ تنظیم ہے جوملازمین کی بلاتفریق خدمت کررہی ہے۔ چوہدری محمد یٰسین
سی ڈی اے پارک ڈائریکٹوریٹ کے سینکڑوں ملازمین کو اگلے سکیل میں ترقی دے دی گئی۔
ملک رفیق خٹک اور ملک خلیق خٹک کی سربراہی میں اٹک اتحادگروپ کے سینکڑوں کارکن چوہدری یٰسین گروپ میں شامل۔
اسلام آباد ( )سی ڈی اے پارک ڈائریکٹوریٹ کے سینکڑوں ملازمین کو اگلے سکیل میں ترقی دے دی گئی اسی سلسلے میں سی بی اے کمیٹی پارکس ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام ایف نائن پارک میں شانداراستقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،صدراورنگزیب خان،راجہ شاکر زمان کیانی،صوفی محمودعلی،حاجی صابرحسین،حاجی مشتاق احمد شاہد،علی اصغرمانی بٹ،چوہدری زاہد احمد،اسدمحمود،محمد سرفرازملک،صفدرعباسی،ملک محمد عمران،کلیم عباسی،ملک خلیل،چوہدری سفیر،راجہ عدنان شفیق،چوہدری صغیر،قاری شیر عالم سیالوی،فرازستی،فیاض عباسی،ملک ریاض،حافظ وسیم،چوہدری نیازنقشبندی،نمبردارلیاقت،علی بہادر،ملک ادریس سمیت سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی،اس موقع پر ترقی پانے والے ملازمین نے مزدور یونین کے قائدین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ سی ڈی اے مزدور یونین ہی ملازمین کی نمائندہ تنظیم ہے جوملازمین کی بلاتفریق خدمت کررہی ہے اورہم امید کرتے ہیں کہ پہلے سے بڑھ کر تمام ملازمین کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروائیں گے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ ہم نے ریفرنڈم میں جو وعدے کیے تھے آج الحمد للہ اسکی تکمیل کررہے ہیں اورہم چھ ہزارسے زائد فیلڈسٹاف کی پروموشن کرواچکے ہیں جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی،مزدور یونین نے ادارے کے مالی،بیلدار،والومین و دیگر فیلڈسٹاف جو اسی سکیل میں ریٹائرڈ ہو جاتاتھااسکی پروموشن کے لیے تعلیم کی شرط کا خاتمہ کروایا جس سے ادارے کے سینکڑوں ملازمین مستفید ہونگے اور وہ اگلے سکیل میں ترقی حاصل کر سکیں گے،چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ ان مشکل ترین حالات میں ملازمین کو 20فی صد مہنگائی الاؤنس دلوایا اور تمام الاؤنسزمیں 50سے 100فی صد اضافہ کروایا اور انشاء اللہ باقی ماندہ تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے،انھوں نے کہا کہ ہم نے انتظامیہ کو ملازمین کے مسائل کے حوالے سے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا ہوا ہے جس پر انتظامیہ کی طرف سے مثبت جواب نہیں آرہا اس لیے عیدالاضحی کے فوراً بعد مشاورتی اجلاس بلاکرآئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی اور مزدوروں کے مسائل کے حل کے لیے ہرفورم پر آوازاٹھائی جائے گی،اس موقع پر ملک رفیق خٹک،ملک خلیق خٹک اور گل خاندان کی سربراہی میں اٹک اتحاد گروپ کے نعمت خان،سعید اختر،تصوراقبال،ظہیرعباس،لیاقت علی،ہمایوں عباس،امیرخان،طارق علی،نجیب خان،آصف علی،سہیل نذیر اور انکے دیگرساتھیوں نے امان اللہ گروپ اور پاشاگروپ کو چھوڑ کر سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری محمد یٰسین گروپ) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *