LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد (اردوٹائمز)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سیکنڈل کیس میں ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

Share

اسلام اباد (ثاقب کھٹڑ)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سیکنڈل کیس میں ہوشربا انکشافات سامنے آگئے،گینگ لیڈر ڈائریکٹر فنانس اور چیف سیکورٹی آفیسر سمیت یونیورسٹی کے مزید 5پروفیسر بھی سکینڈل میں ملوث جو یونیورسٹی کے اندر ،باہر اور فارم ہاوسز پر ڈانس پارٹیاں آرگنائز کرکے شراب و شباب کی محفلیں سجانے اور آؤٹ سائیڈر بگڑے نواب زادوں کو عیاشی کا سامان مہیا کرکے مال بناتے رہے،یونیورسٹی کی طالبات کو سوشل میڈیا اور بذریعہ موبائلز کالز آؤٹ سائیڈروں کے ساتھ روانہ کئے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے،اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے 11طالب علم منشیات کے استعمال،خریداری اور فروختگی اور سپلائی میں ملوث پائے گئے،اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سٹاف کی غیر قانونی حرکات کی جوائنٹ رپورٹ جاری ،رپورٹ میں منشیات اور جنسی معاملات میں ملوث مرکزی گینگ لیڈر ،چیف سیکورٹی آفیسر سمیت 7پروفیسر 11طالب علموں کے نام شامل ۔تفصیل کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سکینڈل کیس کی جوائنٹ رپورٹ جاری ہوگئی،رپورٹ میں گینگ لیڈر ڈائریکٹر فنانس ابوبکرکو تھانہ بغداد الجدید نے ناکہ بندی کرتے ہوئے تھانہ بغداد الجدید کی حدود پوائنٹ نمبر 07/BCپر گرفتار کیا تھا موقع پر تلاشی لینے پر ڈائریکٹرفنانس سے بھاری مقدار میں کرسٹل آئس اور جنسی ادویات برآمد ہوئی تھی ،ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ڈائریکٹر فنانس نے سیاسی اثر اسوخ کا استعمال کرتے ہوئے اور پولیس کا بھاری معاوضہ ادا کرنے کےبعد بھاری مقدار میں برآمد ہونے والی آئس کی کوانٹٹی کم کرواکے 6گرام کردی اور ڈائریکٹر فنانس کیخلاف مقدمہ نمبری 1014/23مورخہ 28-06-2023درج کرلیا ،اسی طرح پولیس نے اسلامیہ یونیورسٹی کے چیف سیکورٹی آفیسر میجر ریٹائرڈ اعجاز اکرم کیخلاف بھی تھانہ بغدادا لجدید میں مقدمہ نمبری 1132/23مورخہ 20-07-2023انٹی نارکوٹکس ایکٹ 9/2/1درج ہے جس میں چیف سیکورٹی آفیسر بھی منشیات برآمد ہوچکی ہے،اسلامیہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والی جوائنٹ رپورٹ کے مطابق چیف سیکورٹی آفیسر میجر ریٹائرڈ اعجاز اکرم،ڈائریکٹر فنانس ابوبکر کیساتھ یونیورسٹی کے پروفیسر محمد حسین طاہر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سٹیٹکل ڈیپارٹمنٹ ،آصف رانجھا چیئرمین سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ،سرور باجوہ ایسوسی ایٹ پروفیسر کمپیوٹر سائنس،ڈاکٹر عمران اور عمران اشرف نام شامل ہیں جو یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء ،طالبات کو نشے کی لت لگانے میں ملوث ہیں،جوائنٹ رپورٹ میں مزید ہوشربا انکشافات کئے گئے ہیں گینگ لیڈر ابوبکر،چیف سیکورٹی آفیسر میجر ریٹائرڈ اعجاز اکرم اسلامیہ یونیورسٹی کے اندر،باہر،فارم ہاوسز اور شہر کے بڑے نامی گرامی کاروباری شخصیات،سیاسی سماجی شخصیات کے ڈیروں پر ڈانس پارٹی کا اہتما م کرنے اور شراب شباب کی محفلیں سجاتے رہے ہیں،ذرائع نے بتایا کہ ڈانس پارٹی اور شراب شباب کی محفلیں سجانے کی مد میں لاکھوں روپے وصول کئے جاتے رہےہیں،رپورٹ میں 11 ایسے سٹوڈنٹ کے نام بھی سامنے آئے ہیں جو منشیات کی خریدو فروخت اور سپلائی کرنے میں ملوث رہے ہیں جن پر مختلف تھانوں میں منشیات کی خریدو فروخت اور سپلائی کرنے کےمقدمات کا اندراج بھی کیا گیا ہےان 11 طالب علموں میں رافے سکندر،شہر یار قمر پراچا،یونیورسٹی ملازم شاہ رخ،قمر مگسی یونیورسٹی ملازم،جاوید باجوہ یونیورسٹی ملازم کے منشیات فروشوں راؤ نوید،راؤ منشیات فروش 3 مرلہ،حسنین چوہدری،مدثر چیمہ،امجد منشیات فروش،عاصم جٹ یونیورسٹی ملازم کے منشیات فروشوں سے رابطے بھی ظاہر ہو چکے ہیں،جوائنٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے گینگ لیڈر ابوبکر،چیف سیکورٹی آفیسر میجر ریٹائرڈ اعجا ز اکرم کے کہنے پر پروفیسر اور طالب علم ان متذکرہ منشیات فروشوں سے رابطے کرتے ان سے امپورٹڈ شراب،نایاب چرس،آئس سمیت دیگر منشیات کی خریدو فروخت کی جاتی ،منشیات فروش منشیات یونیورسٹی کے گیٹ پر بھی دے کر جاتے رہے ہیں جو ابو بکر اور میجر ریٹائرڈ اعجاز اکرم وصول کرتے تھے،رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے ڈائریکٹر فناسن ابوبکر خواجہ فرید یونیورسٹی سے استعفیٰ دینے کے بعد اسلامیہ یونیورسٹی میں بطور ڈائریکٹر فنانس بھرتی ہوئے ہیں اور انکا شمار وائس چانسلر اطہر محبوب کے بااعتماد ساتھیوں میں ہوتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *