LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد(اردوٹائمز)الیکشن کمیشن کو یکمشت فنڈز نہ دینے کا فیصلہ، حکمت عملی تیار

Share

حکومت نے عام انتخابات کے لیے فنڈز جاری کرنیکی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے تمام فنڈز یکمشت جاری کرنے کی تجویز ماننے سے انکار کردیا گیا ہے اور الیکشن کمیشن کو فنڈز ضرورت کے مطابق مرحلہ وار جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن ضرورت کے مطابق فنڈز کے لیے وزارت خزانہ سے رجوع کرے گا، عام انتخابات کے لیے مجموعی طورپر 42 ارب42 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے، پہلے مرحلے میں 10 ارب روپے جاری کیے جائیں گے جس کی منظوری گزشتہ مالی سال دی جاچکی ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو گزشتہ مالی سال 15 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی تھی، الیکشن کمیشن کو 15 ارب میں سے گزشتہ مالی سال 5 ارب روپے جاری کیے گئے اور گزشتہ مالی سال الیکشن کمیشن نے 5 ارب میں4 ارب47 کروڑ روپے استعمال کیے، الیکشن کمیشن نے رہ جانے والے 53 کروڑ روپے واپس وزارت خزانہ کو جمع کرائے تھے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ مالی سال عام انتخابات کے لیے 47 ارب 42کروڑ روپے مانگے تھے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *