LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین کرائم

راولپنڈی(اردوٹائمز): ایس ایچ او صدر بیرونی جمال نواز سمیت دیگر پولیس ٹیم کی اہم کارروائی،دو کروڑ تاوان کے لئے اغواء 19 سالہ مغوی چند گھنٹوں میں بازیاب، اغواء کار گرفتار

Share

ایس ایچ او صدر بیرونی جمال نواز سمیت دیگر پولیس ٹیم کی اہم کارروائی،دو کروڑ تاوان کے لئے اغواء 19 سالہ مغوی چند گھنٹوں میں بازیاب، اغواء کار گرفتار،گرفتار اغواء کار کی شناخت افراسیاب کے نام سے ہوئی جس سے کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی، واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لی گئی، ملزم افراسیاب حضرو کا رہائشی ہے جس نے اسی واردات کے لئے راولپنڈی میں مکان لے رکھا تھا۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کی رات پولیس کو اطلاع ملی کہ مغوی حسیب الحسن کو 04 اغواء کاروں نے گن پوائنٹ پر اغواء کر لیا ہے، واردات کے وقت مغوی اپنے دوست کے ساتھ ایک سالگرہ سے موٹر سائیکل پر واپس گھر جا رہا تھا، اغواء کاروں نے دو کروڑ روپے تاوان طلب کیا،اغواء کاروں نے مغوی کا ویڈیو بیان بھی والدین کو بھیجا جس میں وہ اپنی جان بچانے کے لئے رقم ادا کرنے کا کہہ رہا تھا، واقعہ کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر مغوی کی بازیابی کا حکم دیا، پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے سائنٹیفک ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے مرکزی ملزم افراسیاب کو گرفتار کیا، ملزم کی نشاندہی پر مغوی کو ملزم کے کرایہ پر لئے گھر گلشن آباد سے بازیاب کروایا گیا، ملزمان نے رسیوں سے مغوی حسیب کے ہاتھ پاؤں باندھ رکھے تھے، ملزم افراسیاب نے اغواء کی واردات کے لئے مغوی کے کچھ دوستوں کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کی تھی، ملزمان نے واردات کے لئے جو گاڑی استعمال کی وہ رینٹ پر حاصل کر رکھی تھی، ملزم افراسیاب کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ریڈز کئے جا رہے ہیں جنہیں جلد گرفتار کرلیاجائے گا،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سز ا دلوائی جائے گی،مغوی کی چند گھنٹوں میں بحفاظت بازیابی اورملز م کی گرفتاری پر سی پی اوسید خالد ہمدانی نے ایس پی صدر، ایس ڈی پی اوصدر،انچارج انوسٹی گیشن ۔ ایس ایچ او صدر بیرونی اورپولیس ٹیم کوشاباش دی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *