LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

راولپنڈی(اردو ٹائمز)آر پی او سید خرم علی اور سی پی او سید خالد ہمدانی نے ٹیکسلا و گوجرخان کا دورہ کیا

Share

آر پی او سید خرم علی اور سی پی او سید خالد ہمدانی نے ٹیکسلا و گوجرخان کا دورہ کیا,گوجرخان کے دورہ میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ بھی ہمراہ تھے،افسران نے محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات و اقدامات کا جائزہ لیا، سینئر افسران نے ٹیکسلا و گوجرخان کے جلوس کے روٹ کا بھی دورہ کیا، افسران نے جلوس انتظامیہ سے بھی بات چیت کی،آر پی او اور سی پی او نے متعلقہ افسران کو سیکورٹی انتظامات کے حوالے اہم ہدایات دیں، آر پی او سید خرم علی نے کہا کہ فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا،محرم الحرام کے ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،سی پی او سید خالدہمدانی نے کہا کہ محرم الحرام پر موثر سیکورٹی انتظامات کئے جا رہے ہیں، مجالس اور جلوسوں کو بہترین سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے، ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کا کہناتھاکہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،تمام اداروں کے باہمی ربط سے بہترین سیکورٹی و دیگر انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا،

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *