LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد( اردو ٹائمز )وفاقی حکومت کا محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنےکا فیصلہ

Share

وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے دوران چاروں صوبوں، وفاق اور گلگت بلتستان میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ نے تمام صوبوں کے محکمہ داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کے نام مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنےکا فیصلہ آرٹیکل 245 تحت کیا ہے۔
مراسلے کے مطابق چاروں صوبائی محکمہ داخلہ کی درخواست پر فوج تعینات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فوج تعیناتی کا محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران افواج کے پاکستان کی نفری کی تعداد کا فیصلہ صوبائی محکمہ داخلہ اور جنرل ہیڈ کوارٹر کی مشاورت سے کیا جائے گا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *