LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

لاہور( اردو ٹائمز)نگران وزیراعظم بیورو کریٹ یا سیاستدان؟ وزیراعظم اورزرداری کی اہم بیٹھک میں فیصلہ ہو گیا

Share

وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں عام انتخابات، نگران سیٹ اپ سمیت آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر گفتگو کی گئی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات ڈیڑھ گھنٹے خوشگوار ماحول میں جاری رہی جس میں آئندہ عام انتخابات، نگران سیٹ اپ سمیت آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
دونوں رہنماوں نے ملاقات میں آئندہ عام انتخابات اپنے مقررہ بروقت کروانے پر اتفاق کیا جبکہ دو ٹوک مقف اختیار کیا کہ عام انتخابات میں کسی صورت تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔
آصف علی زرداری اور شہبازشریف کی موجودہ اسمبلی کی مدت ازخود آئینی تاریخ پر ختم کرنے پر اتفاق رائے بھی ہوگیا جس کے مطابق موجودہ قومی اسمبلی کی مدت 12 اور 13 اگست کی درمیانی رات کو ازخود ختم ہوجائے گی اور پھر نگراں حکومت آجائے گی۔
پیپلزپارٹی کی تجویز پر شہبازشریف کی دیگر اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لینے کی یقین دہانی کرائی جبکہ دونوں رہنماوں نے آئندہ نگران وزیر اعظم کسی بیوروکریٹ کے بجائے سینئر سیاست دان کو لانے پر غور کیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کے آئی ایم ایف سے امدادی پیکج کے لئے کلیدی کردار کو سراہا اور آئی ایم ایف ڈیل پر مبارکباد دی جس پر وزیراعظم نے سابق صدر کا شکریہ ادا کیا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے معیشت کے لئے بچھائی گئی بارودی سرنگیں ہم مل کرصاف کر رہے ہیں، اس پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری ساری توجہ معیشت کی مضبوطی پر ہے اور اللہ کی مہربانی سے کامیابیاں مل رہی ہیں۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملک سے انتشار اورفتنے کی سیاست کا جڑ سے خاتمہ کر کے سیاسی استحکام کی جانب بڑھ رہے ہیں، ملک کو ڈیفالٹ کرنے والوں کاخواب خواب ہی رہ گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *