LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

کوئٹہ (اردو ٹائمز)افغانستان میں ٹی ٹی پی ٹھکانوں پر تشویش اور حملے ناقابل برداشت ، مؤثر جواب دینگے,آئی ایس پی آر

Share

چیف آف آرمی اسٹاک جنرل عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا جہاں اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو کوئٹہ گیریژن کے دورے کے موقع پر ژوب میں ہونے والے دہشت گرد حملے پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے زخمی اہلکاروں کی عیادت بھی کی۔
ژوب گیریژن پر دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی تعداد 9 ہوگئی
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسلح افواج کو افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے محفوظ ٹھکانوں پر تشویش ہے، اس قسم کے حملے نا قابل برداشت ہیں، پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے مؤثر جوابی کارروائی ہوگی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ژوب حملے میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی اور دہشتگرد حملے میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج نے افغانستان سے ٹی ٹی پی کی دہشتگرد کارروائیوں اور افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کی محفوظ پناہ گاہوں پر اظہار تشویش کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امید تھی کہ عبوری افغان حکومت اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے سے روکے گی، پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں افغان شہریوں کا ملوث ہونا ناقابل برداشت ہے، پاکستانی افواج دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گی اور دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ کر چھوڑیں گی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *