LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد( اردو ٹائمز) :پیپلز پارٹی کی قبل از وقت اسمبلیوں کی تحلیل کی تجویز،8اگست کی تاریخ دیدی

Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر تجارت اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نوید قمر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو 8 اگست کو تمام اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی ہے۔ پارلیمنٹ ہا ئو س میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر تجارت نوید قمر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو 8 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی ہے، اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو کرنا ہے، تاہم انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں، آر ٹی ایس سسٹم جیسے معاملہ اہم ہے۔

نوید قمر کا کہنا تھا کہ موجودہ سیٹ اپ میں مزید توسیع کی حمایت نہیں کرتے، نگراں سیٹ اپ کسی صورت آئینی مدت سے آگے نہیں جانا چاہیے، موجودہ اسمبلی میں توسیع پر قانون سازی پر اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔دوسری جانب وفاقی وزیر قانون اور ن لیگ کے رہنما اعظم نذیرتارڑ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی، اور اس کی مدت میں کوئی اضافہ نہیں کیا جارہا، اسمبلی تحلیل سے متعلق علم غیب کسی کے پاس نہیں ہوتا، حالات کے مطابق فیصلہ ہوتا ہے۔ وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں کچھ چھوٹی چھوٹی بے قاعدگیاں ہیں، الیکشن قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں کرنے جارہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *