راولپندی (اردو ٹائمز) پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن ، تھانہ نیو ٹاؤن ،تھانہ مورگاہ، تھانہ ریس کورس، اور تھانہ صدر بیرونی کے علاقوں میں چار پولیس مقابلوں میں دو خطرناک ملزمان ہلاک
Share
راولپندی (اردو ٹائمز) پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن ، تھانہ نیو ٹاؤن ،تھانہ مورگاہ، تھانہ ریس کورس، اور تھانہ صدر بیرونی کے علاقوں میں چار پولیس مقابلوں میں دو خطرناک ملزمان ہلاک، دو خطرناک و مطلوب ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، 2 مسروقہ موٹر سائیکل، ڈیڑھ کلو سے زائد منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ نیوٹاؤن پولیس کے علاقے میں پولیس پر فائرنگ کرنے والا ملزم شاہد ہلاک ہوا۔ ملزم شاہد منشیات، اسلحہ، وہیکلز چوری کے مقدمات میں سزا یافتہ و ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو مطلوب ہے، تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ میں پولیس سے مزاحمت کرنے والا خطرناک ملزم خالد ہلاک ہوا, ملزم جڑواں شہروں میں اسلحہ اور منشیات کے مقدمات میں ملوث و مطلوب ہے، مورگاہ کے علاقہ میں پولیس سے مزاحمت کرنے والا ملزم عمیر زخمی حالت میں گرفتار ہوا، ملزم عمیر چوری و نقب زنی، منشیات اور اسلحہ کے مقدمات میں سزا یافتہ و ریکارڈ یافتہ ہے، تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں پولیس سے مزاحمت کرنے والا ملزم اوسید زخمی حالت میں گرفتار ہوا، ملزم اوسید اقدام قتل اور پولیس حراست سے فرار ہونے کے مقدمات میں ملوث و مطلوب ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

