اسلام آباد (اردو ٹائمز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی کارروائی — غیر قانونی طور پر ایران کے راستے ترکی جانے والا اشتہاری ملزم گرفتار۔
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی کارروائی — غیر قانونی طور پر ایران کے راستے ترکی جانے والا اشتہاری ملزم گرفتار۔
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم غلام حسین کو گرفتار کر لیا۔
ملزم مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر ایران کے راستے سرحد عبور کرکے ترکی داخل ہوا، جہاں ترک پولیس نے اسے گرفتار کرنے کے بعد پاکستان ڈی پورٹ کر دیا تھا۔
ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 328/20 درج ہے اور وہ اشتہاری ملزم (PO) تھا۔
مقدمے کی تفتیش انسپکٹر حمیرا ارباب کر رہی ہیں۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ہدایات پر غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ایف آئی اے اسلام آباد زون شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کے خطرات سے آگاہ کرنے اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گا۔

