لاہور (اردو ٹائمز) فاطمہ فرٹیلائزر کی سرسبز نائٹروفاس کسان انعامی اسکیم 2026 کی پہلی انعامی تقریب، کسانوں میں انعامات تقسیم
Share
لاہور، 26نومبر (اردو ٹائمز): فاطمہ فرٹیلائزر نے سرسبز برانڈ کے تحت سرسبز نائٹروفاس کسان انعامی اسکیم 2026 کی پہلی انعامی تقریب رحیم یار خان میں منعقد کی، جہاں کسانوں کو ان کے اعتماد اور سرسبز مصنوعات کے استعمال بپربے شمار انعامات سے نوازا گیا۔
ملک بھر میں جاری اس اسکیم کو کسانوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی، اور پہلی قرعہ اندازی میں ہزاروں کسانوں نے حصہ لیا۔ کسانوں نے ایس ایم ایس اور سرسبز پاکستان فارمر ایپ کے ذریعے اپنی انٹری بھیجی، جس کے بعد کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے مختلف انعامات کے لیے کامیاب کسانوں کا انتخاب کیا گیا۔تقریب میں کامیاب کسانوں ،فاطمہ فرٹیلائزر کی انتظامیہ اور فیلڈ ٹیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر کامیاب کسانوں کو مبارکباد دی گئی اور پاکستان کی زرعی ترقی میں ان کی محنت اور کردار کو سراہا گیا۔
اس موقع پر فاطمہ فرٹیلائزر کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلز، رابیل سدو زئی نے کہا، ”پاکستان کی زرعی ترقی میں کسانوں کا کردار بہت اہم ہے اور سرسبز پر ان کا اعتماد ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ سرسبز نائٹروفاس کسان انعامی اسکیم کے ذریعے ہم کسانوں کے اس اعتماد کو سراہتے ہیں ۔ پہلی قرعہ اندازی میں کسانوں کی بھرپور شرکت ان کے اعتماد اور دلچسپی کا ثبوت ہے۔ سرسبز نائٹروفاس (NP) اور کین گوارا(CAN) کھادوں کے استعمال سے کسان اپنی پیداوار تقریباً دوگنا تک بڑھا سکتے ہیں ۔جس کا عملی ثبوت پنجاب گندم پیداوار مقابلہ26-2025 کے شاندار نتائج ہیں ۔ اس مقابلے میں سرسبز نائٹروفاس استعمال کرنے والے کسانوں نے صوبے بھر میں مجموعی طور پر 120 میں سے 119 پوزیشنز حاصل کیں ، جن میں صوبے کی پہلی تین پوزیشنز بھی شامل ہیں ۔ ہم کسان برادری کی مدد کے لیے پرعزم ہیں اور آئندہ قرعہ اندازی کے ذریعے بھی کسانوں کو خوشیوں اور کامیابیوں کے مزید مواقع فراہم کرتے رہیں گے۔”
یہ اسکیم سرسبز کھاد کی بوریوں پر موجود سیکیورٹی اسٹیکر کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتی ہے، جس کے ذریعے کسان کھاد کی اصلیت کی تصدیق کر سکتے ہیں ۔ مارکیٹ میں جعلی کھاد کے خدشات کے پیش نظر، یہ سیکیورٹی کوڈ کسانوں کو اصل سرسبز کھاد کی خریداری کا یقین دلاتا ہے۔
سرسبز نائٹروفاس کسان انعامی اسکیم جیسے اقدامات کے ذریعے پر فاطمہ فرٹیلائزر کسان برادری کے ساتھ اپنے تعلقات مزید مضبوط بنا رہی ہے، کسانوں کے اعتماد کو سراہنے کے ساتھ ساتھ کھیت سے باہر بھی ان کی خوشیوں میں شریک ہو رہی ہے۔پہلی قرعہ اندازی میں ہزاروں کسانوں کی شرکت کے بعد، دسمبر اور جنوری میں ہونے والی آئندہ قرعہ اندازی سے بھی ملک بھر کے کسانوں کو مزید انعامات جیتنے کے مواقع ملیں گے.






