لاھور (اردو ٹائمز) اسلام پورہ گلے پر ڈور پھرنے سے سگیاں کے رہائشی 35 سالہ غلام مصطفیٰ کے زخمی ہونے کا معاملہ ۔
Share
لاھور (اردو ٹائمز) اسلام پورہ گلے پر ڈور پھرنے سے سگیاں کے رہائشی 35 سالہ غلام مصطفیٰ کے زخمی ہونے کا معاملہ ۔
اسلام پورہ پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی اور زخمی کو ریسکو 1122 کے ذریعے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا
اسلام پورہ پولیس کی جانب سے فوری علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا
دوران آپریشن پتنگ بازی کرتے دو ملزمان گرفتار
پتنگ بازی سے موٹر سائیکل سوار شہری غلام مصطفیٰ گھر جاتے ہوئے زخمی ہوا
گرفتار ملزمان چاند اور عثمان کے قبضہ سے ممنوعہ کیمیکل ڈور اور پتنگیں برآمد
اسلام پورہ پولیس نے زخمی کے بھائی کی مدعیت میں اقدام قتل اور کائیٹ ایکٹ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،ایس پی سٹی
حکومت کے واضح احکامات کے باوجود پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ایس پی سٹی
انسداد پتنگ بازی اور فروشی کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے،
ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو


