راولپنڈی (اردو ٹائمز) وارث خان پولیس کی کارروائی، قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم گرفتار
Share
راولپنڈی (اردو ٹائمز) وارث خان پولیس کی کارروائی، قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم نے سابقہ رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے شہری کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کیا تھا، ملزم واقعہ کے بعد روپوش ہو گیا تھا، وارث خان پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا، ایس پی راول بیدار بخت گوندل کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔
ایس ایس پی انوسٹیگیشن سیف اللہ کی ایس ڈی پی او آفس کہوٹہ میں میٹنگ، میٹنگ میں ڈی ایس پی کہوٹہ، ایس ایچ اوزکہوٹہ سرکل،تفتیشی افسران اور محرر سٹاف کی شرکت،ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے افسران کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا اور ہدایات دیں، قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے، ایس ایس پی انویسٹیگیشن، سینئر افسران سنگین اور اہم مقدمات کی تفتیش کی خود نگرانی کریں، ایس ایس پی انوسٹیگیشن سیف اللہ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹیگیشن سیف اللہ کا ایس ڈی پی او آفس کہوٹہ میں میٹنگ کا انعقاد، میٹنگ میں ڈی ایس پی کہوٹہ، ایس ایچ اوزکہوٹہ سرکل،تفتیشی افسران اور محرر سٹاف نے شرکت کی،ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے افسران کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا اور ہدایات دیں، ایس ایس پی انوسٹیگیشن سیف اللہ کا کہنا تھا کہ قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے، اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں اور سابقہ ریکارڈ یافتگان کے خلاف کارروائیوں میں مزید بہتری لائی جائے، سینئر افسران سنگین اور اہم مقدمات کی تفتیش کی خود نگرانی کریں، بہترین تفتیش اور پیروی مقدمہ سے منشیات فروشوں کی سزایابی یقینی بنائیں، تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔
مورگاہ پولیس کی پتنگ سپلائر کے خلاف کارروائی، پتنگ سپلائر گرفتار، 130 پتنگیں اور 10 ڈوریں برآمد۔ تفصیلات کے مطابق مورگاہ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے، پتنگ سپلائر کو حراست میں لے کر 130 پتنگیں اور 10 ڈوریں برآمد کر لیں، پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے،ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی جیسے خونی کھیل میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
ایس پی سکیورٹی اصغر علی گورائیہ کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری،ایس پی سکیورٹی نے شہریوں کی شکایات سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے، مارک کردہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے، ایس پی سکیورٹی کی متعلقہ افسران کو ہدایت، شہریوں کے مسائل کے فوری حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،ایس پی سکیورٹی اصغر علی گورائیہ۔تفصیلات کے مطابق ایس پی سکیورٹی اصغر علی گورائیہ کا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد،ایس پی سکیورٹی نے شہریوں کی شکایات سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے،ایس پی سکیورٹی اصغر علی گورائیہ نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مارک کردہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے،شہریوں کے مسائل کے فوری حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، تھانوں میں شہریوں کے لئے بہترین سروس ڈیلیوری کو ہمہ وقت یقینی بنایا جائے گا، وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ان کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 3 افراد کو حراست میں لے کر اڑھائی کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق جاتلی پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو 800 گرام چرس برآمد کی، کہوٹہ پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو 140 گرام چرس برآمد کی، ریس کورس پولیس نے شراب سپلائر کو حراست میں لے کر 3 لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدمات اٹھائے جا رہے ہیں۔
راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں، 4 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 4 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، زیر حراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ صادق آباد، چکلالہ، گوجر خان اور چکری کے علاقوں میں کی گئیں، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

