اسلام اباد (اردو ٹائمز) راولپنڈی محکمہ صحت پنجاب کی انسداد ڈینگی مہم کے دوران کاروائیاں شہر و چھاونی کے مختلف علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر گھروں کاروباری اداروں اور تعلیمی مراکز میں پانی کا ذخیرہ کرنے والی زیر زمین ٹینکیوں اور ہوٹلز میں رکھے بڑے ڈرموں میں, ڈینگی لاروا پائے جانے کی شکایت پر شہریوں کو 353 مقدمات کا سامنا، پانچ لاکھ 33 ہزار کے جرمانے
Share
اسلام اباد (اردو ٹائمز) راولپنڈی محکمہ صحت پنجاب کی انسداد ڈینگی مہم کے دوران کاروائیاں شہر و چھاونی کے مختلف علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر گھروں کاروباری اداروں اور تعلیمی مراکز میں پانی کا ذخیرہ کرنے والی زیر زمین ٹینکیوں اور ہوٹلز میں رکھے بڑے ڈرموں میں, ڈینگی لاروا پائے جانے کی شکایت پر شہریوں کو 353 مقدمات کا سامنا، پانچ لاکھ 33 ہزار کے جرمانے,
ہوئے، سرکاری فرائض کے دوران عملے کو شہر کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑوں، اور دھمکیوں سمیت سیاسی مداخلتوں کا سامنا رہا، شہر و چھاونی کے مختلف سکولوں میں صفائی کے ناقص انتظامات اور پینے کے صاف پانی کے حوالے سے ڈینگی ایس او پی کی خلاف ورزیوں پر 37 تعلیمی مراکز کے خلاف کاروائیاں کی گئیں،شہر کے مختلف مقامات سمیت مارکیٹس میں کھانے پینے کے مراکز ریسٹورنٹس، شادی ہال، اور کیٹرنگ سے وابستہ کاروباری اداروں کے خلاف ایس او پی کی خلاف ورزی اور ہیلتھ سرٹیفیکیٹ کی عدم دستیابی پر موثر کاروائیاں جاری ہیں اور ضمن میں خلاف ورزی کے مرتکب 107 مراکز کے خلاف کاروائی کی گئی ہے، ڈسٹرکٹ سینٹری انسپیکٹر راولپنڈی/مری شاہد محمود نے بتایا کہ جو ادارے ہیلتھ سرٹیفیکیٹ نہیں رکھتے ان کو محکمہ صحت پنجاب جانب سے نوٹس جاری کیے گئے ہیں کہ وہ فوری طور پر ہیلتھ سرٹیفیکیٹس بنوائیں دوسری شکل میں وہ کاروبار جاری نہیں رکھ سکتے، مزید کاروائیوں میں گوالمنڈی موڑ عبادت ہسپتال واقع لیاقت روڈ میں انسپیکشن ٹیم کی کاروائی کے دوران ڈینگی لاروا نکلنے پر تادیبی کاروائیعمل۔میں لائی گئی,واٹر فلٹریشن پلانٹس کے حوالے سے گفتگو دوران ڈسٹرکٹ سینٹی انسپیکٹر شاہ محمود نے بتایا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کرنے والے کاروباری اداروں کے خلاف کاروائیوں کا کیا جا رہا ہے، ناقص پانی فروخت کرنے والوں کو بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا بوتلوں میں بند غیر معیاری پانی کی فروخت سے کہ ڈائریا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا تھا جس پر بھرپور کاروائیوں کے نتیجے مین بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ عطائی دواخانوں، ہیلتھ سینٹروں اور جعلی ڈاکٹروں سمیت عوام الناس کی صحت سے کھیلنے والے جعلی حکیموں کے خلاف محکمہ صحت راولپنڈی کی مختلف ٹیمیں بھرپور طور پر کاروائی میں مصروف عمل ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں اڈیالہ روڈ پر بچے کی ہلاکت کے واقعے پر محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ جعلی معالج کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا اور مزکورہ جعلی ادارے فوری کو سیل کروایا گیا

