اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس نے دو ہفتوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں میں 498 اشتہاری و عدالتی مفروران سمیت 73 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس نے دو ہفتوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں میں 498 اشتہاری و عدالتی مفروران سمیت 73 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا
ملزمان سے 13 ہزار 692 گرام چرس ، 04 ہزار 521 گرام ہیروئن، 12 ہزار 402 گرام آئس، اور 892 بوتل شراب برآمد، غیر قانونی اسلحہ اور نمائش کرنے والے 111 ملزمان سے 03 کلاشنز 04 گنز و رائفلز ،11 خنجر اور مختلف بور کے 94 پستول برآمد کیے،
اشتہاری عادی مجرمان اور عدالتی مفروران کے خلاف مجموعی کاروائیوں میں 314 اشتہاری مجرمان گرفتار ہوئے، دیگر کاروائیوں میں مختلف علاقوں سے 114 سرچ آپریشنز کے دوران 6328 افراد سمیت 2617 گھرانوں کو چیک کیا گیا،
271 ہوٹلز ، 640 دکانوں ، 3036 موٹرسائیکل ، 1206 گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی ، مزید جانچ پڑتال میں 382 مشکوک افراد 328 موٹر سائیکلیں اور 10 گاڑیوں کو متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا۔