اسلام آباد (اردو ٹائمز) بلوچستان کے 60 سال سے زائد عمر کے دل کے مریض سائیکلسٹ محمد رفیق شاہوانی کا شاندار کارنامہ
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز): بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 60 سال سے زائد عمر کے سائیکلسٹ اور دل کے مریض محمد رفیق شاہوانی نے ایک غیر معمولی سائیکلنگ سفر کامیابی سے مکمل کر لیا۔
محمد رفیق شاہوانی نے اسلام آباد سے بابوسر ٹاپ، چین بارڈر اور پھر واپس اسلام آباد تک کا طویل سفر سائیکل پر طے کیا۔ ان کے اس سفر کی خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے پورا سفر بغیر موٹر سائیکل سپورٹ کے مکمل کیا۔
عمر 60 سال سے زائد اور دل کے عارضے کے باوجود شاہوانی کا یہ سفر عزم، حوصلے اور جسمانی برداشت کی قابلِ ذکر مثال قرار دیا جا رہا ہے۔
سفر مکمل، مشن کامیاب. محمد رفیق شاہوانی نے ثابت کر دیا کہ حوصلہ عمر کا محتاج نہیں۔

