اسلام آباد (اردو ٹائمز) برما ٹاؤن میں ڈمپر کی مبینہ غفلت اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ، دو بچے زخمی
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) برما ٹاؤن میں ڈمپر کی مبینہ غفلت اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ، دو بچے زخمی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے برما ٹاؤن میں ڈمپر کی مبینہ غفلت اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے باعث حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو بچے زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حادثے میں ایک بچہ شدید جبکہ دوسرا معمولی زخمی ہوا۔ زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد اہلِ علاقہ میں تشویش پائی جاتی ہے اور ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔